اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغان صدر اشرف غنی نے منگل کو افغانستان کی اعلی امن کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور سابق صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں طالبان کی جانب سے تین روزہ جنگ بندی ، جیل سے طالبان قیدیوں کی رہائی ، طالبان کے ساتھ امن مذاکرات اور ناکام ہو جانے والے قطر سمجھوتے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
افغانستان کے صدر نے اس سے قبل عید کی مناسبت سے طالبان کی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ طالبان کا اقدام جنگ کے خاتمے اور طالبان کے ساتھ افغان گروہوں کے امن مذاکرات کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔
اس درمیان افغانستان کے مختلف حلقوں نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کی مدت میں توسیع مطالبہ کیا ہے- افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کی مدت منگل اور بدھ کی درمیانی شب ختم ہو رہی ہے-